ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

 رہنما پی ٹی آئی کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت 13 دسمبر کو ہو گی  

 اسلام آ باد: رہنما تحریک انصاف اور سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کو ڈینگی ہو گیا ہے، جس کا انکشاف ان کے وکیل فیصل چوہدری کی جانب سے کیا گیا ہے۔ 

الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی قیادت کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کی سماعت ہوئی، جس میں عمران خان اور فواد چوہدری کی طرف سے ایڈووکیٹ فیصل چوہدری پیش ہوئے۔

 فیصل چوہدری نے عدالت میں بتایا کہ عمران خان پر قاتلانہ حملہ ہوا ہے وہ زخمی ہیں انہیں کچھ مہلت دی جائے جبکہ فواد چوہدری کو ڈینگی بخار ہے پندرہ دن کی مہلت دی جائے۔ 

پی ٹی آئی کی حاضری سے استثنی کی درخواست پر الیکشن کمیشن نے کیس کی سماعت تیرہ دسمبر تک ملتوی کردی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں