ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

نیویارک میں برفباری سے نظام زندگی مفلوج، اسکول بند، 2 افراد ہلاک

نیویارک:امریکی ریاست نیویارک میں برفباری سے معمول کی زندگی مفلوج ہوکر رہ گئی ہے۔ برف باری  کے بعد مختلف حادثات میں 2 افراد ہلاک ہوگئے۔ 

غیرملکی میڈیا کے مطابق بفالو میں 6 فٹ تک ریکارڈ برف پڑی ہے، متاثرہ علاقوں میں کاروباری سرگرمیاں متاثر ہوئی ہیں جبکہ اسکول بند کردیے گئے ہیں۔ نیویارک میں مزیدبھی 2 فٹ تک برف پڑنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ 

ریاست نیویارک کے گورنر کے مطابق برفباری سے بجلی اور مواصلات کا نظام متاثر ہوا ہے۔ مختلف علاقوں میں سڑکوں سے برف ہٹانے کا کام جاری ہے۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں