ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ترکیہ: پنجہ۔کلید آپریشن کے ساتھ 254 دہشت گردوں کو غیر فعال بنایا جا چُکا ہے

شام اور عراق کے شمال میں علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKK/YPG کے خلاف  ترکیہ مسلح افواج کے فضائی آپریشن میں 254 دہشت گردوں کو غیر فعال بنا دیا گیا ہے۔

ترکیہ کے وزیر دفاع حلوصی آقار نے، رات کے وقت ترک مسلح افواج کے کمانڈروں کے ہمراہ انقرہ میں برّی فورسز کمانڈ آفس کے  آپریشن مرکز کا دورہ کیا اور یہاں سے سرحدی پٹّی کے یونٹ کمانڈروں کے ساتھ ویڈیو کانفرنس کی۔

کانفرنس  سے خطاب میں آقار نے شام اور عراق کے شمال میں پنجہ۔کلید فضائی آپریشن کے بارے  میں کہا ہے کہ ” اس وقت تک 471 اہداف کو نشانہ بنایا گیا اور 254 دہشت گردوں کو غیر فعال بنا دیا گیا ہے۔ واضح دِکھائی دے رہا ہے کہ دہشت گرد یہاں محصور ہو کر رہ گئے ہیں۔ محصور ہو گئے ہیں کیونکہ اب انہوں نے فوجی اور شہری کی تفریق کئے بغیر ہر ایک کو نشانہ بنانا شروع کر دیا ہے۔ نتیجتاً ہمارا انہیں چُپ کروانا ضروری ہے”۔

جوانوں کو مخاطب کرتے ہوئے آقار نے کہا ہے کہ ” ترکیہ اور ترک مسلح افواج کے ساتھ کھیل نہیں کھیلا جا سکتا۔ انہیں اس کا حساب چُکانا پڑے گا۔  یہ وقت حساب دینے کا وقت ہے۔ آپ ان سے  شہریوں، فوجیوں، معصوم بچوں، عورتوں اور اساتذہ   کے خون  کے ہر قطرے کا حساب لیں گے”۔

وزیر دفاع حلوصی آقار نے کہا ہے کہ ہمارا واحد ہدف دہشت گرد ہیں اور یہ دہشت گرد کون ہیں؟ دہشتگرد PKK  ہے، YPG ہے، PYD  اور داعش ہے۔

واضح رہے کہ ترک مسلح افواج  نے 19 نومبر کو شام اور عراق کے شمال میں PKK/YPG کے خلاف پنجہ۔کلید آپریشن شروع کروا دیا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں