ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ترکیہ: کیوبا کے صدر ترکیہ تشریف لا رہے ہیں

کیوبا کے صدر ‘میگوئل ماریو ڈیاز۔کینل برموڈز’ صدر رجب طیب ایردوان کی دعوت پر 2 روزہ سرکاری دورے پر ترکیہ تشریف لا رہے ہیں۔

ترکیہ صدارتی دفتر محکمہ اطلاعات کے جاری کردہ بیان کے مطابق دارالحکومت انقرہ میں متوقع مذاکرات میں ترکیہ۔کیوبا تعلقات کے تمام پہلووں پر نظر ثانی کی جائے گی اور باہمی تعاون میں فروغ کے لئے ممکنہ مشترکہ اقدامات  پر غور کیا جائے گا۔

یہ 2 روزہ دورہ ترکیہ اور کیوبا  کے درمیان سفارتی تعلقات کی 70 ویں سالگرہ کے موقع پر کیا جا رہا ہے۔ دورے میں دو طرفہ تعلقات کے ساتھ ساتھ لاطینی امریکہ اور کریبین سمیت علاقائی و عالمی مسائل کے بارے میں تبادلہ خیال متوقع ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں