ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

لاطینی امریکا میں چھوٹا طیارہ رہائشی علاقے پر گر گیا، 8 افراد ہلاک

plane crashes

بوگوٹا: لاطینی امریکا میں ایک چھوٹا طیارہ رہائشی علاقے پر گر کر تباہ ہو گیا۔ جس سے 8 ہلاکتیں ہوئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق لاطینی امریکی ملک کولمبیا میں چھوٹا طیارہ رہائشی علاقے میں گر کر تباہ ہو گیا، جس میں عملے کے 2 اراکین سمیت آٹھ افراد ہلاک ہو گئے۔

جی کمپنی کا طیارہ ایئر پورٹ سے ٹیک آف کے کچھ منٹ بعد ہی رہائشی علاقے پر جا گرا تھا، طیارے میں حادثے کے بعد آگ لگ گئی، طیارہ گرنے سے 7 گھر ملبے کا ڈھیر بن گئے، جب کہ 6 عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا۔

کولمبیا کی سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق جہاز گرنے کی وجوہ سامنے نہیں آ سکی ہیں، تاہم حادثے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں، اور ہلاک افراد کی شناخت کی جا رہی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں