ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

امریکی صدر کا خودکار ہتھیاروں پر پابندی لگانے کا دوبارہ مطالبہ

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے خودکار ہتھیاروں پر پابندی لگانے کے اپنے مطالبے کا اعادہ کیا ہے۔

میساچوسٹس کی کاونٹی نانٹکٹ میں فائر فائٹرزکے دورے کے دوران صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بائیڈن نے کہا کہ وہ خودکارہتھیاروں سے چھٹکارا پانے کی کوشش کررہے ہیں۔

امریکی صدر کا یہ بیان صرف چند دنوں میں ہائی پروفائل فائرنگ کے دو واقعات کے بعد سامنے آیا ہے۔

اختتام ہفتہ پر کولوراڈو اسپرنگس کے ایک نائٹ کلب میں فائرنگ سے ایک بندوق بردار نے اے آر 15 طرز کی رائفل سے پانچ افراد کو ہلاک اور 19 کو زخمی کر دیا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں