ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

وزیرآباد حملہ کیس کی پیروی کرنے والے پراسیکیوشن ٹیم تبدیل

لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان پر وزیر آباد میں قاتلانہ حملہ کیس کی پیروی کرنے والی پراسیکیوشن ٹیم کو تبدیل کردیا گیا۔

پراسکیوشن ٹیم سے ڈپٹی ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر زاہد سرفراز کو نکال دیا گیا۔زاہد سرفراز کی جگہ ڈپٹی ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر جنرل طارق عنایت کو شامل کرلیا گیا۔

طارق عنایت عمران خان حملہ کیس کی تحقیقات پر بننے والی جے آئی ٹی کی بھی معاونت کریں گے۔ٹیم کے دیگر ممبران میں ڈپٹی پبلک پراسیکیوٹر حافظ اصغر علی اور رانا سلطان صلاح الدین شامل ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں