ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پارلیمان سے چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی اور آرمی چیف کیلیے نیک خواہشات

اسلام آباد : ا  سپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف اور ڈپٹی اسپیکر زاہد اکرم درانی  نے  لیفٹننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا کو چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور لیفٹننٹ جنرل سید عاصم منیر کو چیف آف آرمی سٹاف تعینات ہونے پر مبارکباد دی ہے  ۔

مشترکہ بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا کی بطور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی تعیناتی   اور لیفٹننٹ جنرل سید عاصم منیر کی بطور چیف آف آرمی اسٹاف تعیناتی متعین کردہ طریقہ کار اور میرٹ کے تحت اتفاق رائے سے عمل میں لانے پر حکومت بھی مبارک باد کی مستحق ہے۔

لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا اور لیفٹننٹ جنرل سید عاصم منیر کا شمار پاکستان آرمی کے انتہائی قابل اور باصلاحیت جرنیلوں میں ہوتا ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا اور لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر پاکستان آرمی کے انتہائی اہم کلیدی عہدوں پر فرائص سر انجا دے چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاک آرمی کا شمار دنیا  کی بہترین افواج میں ہوتا ہے، اس کی قیادت کسی اعزاز سے کم نہیں، لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا اور لیفٹننٹ جنرل سید عاصم منیر کی قیادت میں پاک آرمی پہلے سے زیادہ مضبوط اور فعال ادارہ بن کر ابھرے گی ۔

اسپیکر و ڈپٹی اسپیکر  نے  لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا کی بطور چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی اور لیفٹننٹ جنرل عاصم منیر  کی بطورچیف  آف آرمی اسٹاف  کامیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے ۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں