ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

یورپی کمیشن کا روس کے خلاف 9 ویں پابندی پیکیج تیار کرنے کا عندیہ

برسلز: یورپی یونین کمیشن کی سربراہ ارسولا وان ڈر لئین نے کہا ہے کہ ہم روس کے خلاف 9واں پابندی پیکیج تیار کر رہے ہیں۔

وان ڈر لئین نے دورہ فن لینڈ کے دوران دارالحکومت ہیلسینکی میں فن لینڈ کی وزیر اعظم سانا مارین، ایستونیا کی وزیر اعظم’کاژا کالاس’ اور سویڈن کی نائب وزیر اعظم ایبا بش کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ یوکرینی عوام روسی حملوں کی وجہ سے ، موسم سرما کو بجلی کے بغیر گزارنے پر مجبور ہو گئی ہے، ان کے بچے ان بچوں کے ماں باپ اور بزرگ سرد اور تاریک ماحول میں ٹھٹھر رہے ہیں، ان ظالمانہ حملوں کی شدت سے مذمت کرتے ہیں۔یہ سب جنگی جرائم ہیں۔

یورپی یونین کمیشن کی سربراہ نے کہا ہے کہ ہم روس کے خلاف 9ویں پابندی پیکیج پر تیزی سے کام کر رہے ہیں، مجھے یقین ہے کہ بہت جلد ہم، جی7اور دیگر بڑے اتحادیوں کے ساتھ مل کر روسی پیٹرول کے لئے عالمی سطح پر بلند ترین قیمتوں کی منظوری دے دیں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں