ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اسرائیل نے سمندر سے قدرتی گیس نکالنے کیلئے قطری کمپنی کو اجازت دے دی

یروشلم:اسرائیل نے لبنانی سمندر سے قدرتی گیس نکالنے کے لیے قطر کی کمپنی کو کھدائی کی اجازت دے دی،

پچھلے مہینے اسرائیل اور لبنان کے درمیان سمندری حدود سے متعلق معاہدہ ہوا تھا جس کے بعد یہ پیشرفت سامنے آئی ہے،قطر کا انرجی کنسورشیم فرانس اور اٹلی کی کمپنیز کے ساتھ گیس نکالنے کے لیے کام کرے گا۔

واضح رہے کہ اسرائیل اور لبنان کے تاریخی معاہدے کے بعد کمپنیز کو گیس فیلڈ میں کام کرنے کی اجازت دینے یا انکار کرنے کا اختیار اسرائیل کو حاصل ہے،گیس نکالنے کا زیادہ کام لبنان کی سمندری حدود میں ہو رہا ہے لیکن گیس فیلڈ اسرائیل کے معاشی زون سے گزرتی ہے۔

سمندری حدود سے متعلق معاہدے کے بعد توانائی کمپنیوں کے تخمینہ لگانے کے بعد اسرائیل کو گیس ذخائر کی مالیت کا 17 فیصد حصہ ملے گا،یہ واضح نہیں ہوسکا کہ ذخیرے میں کتنی گیس موجود ہے لیکن جائزے کے بعد ایک باقاعدہ معاشی منصوبہ تیار ہوگا جس کے بعد اسرائیل اور لبنان مزید واضح معاہدہ کرسکیں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں