ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

امریکی ریپرکین ویسٹ کا 2024ءمیں نائب صدر کا الیکشن لڑنے کا اعلان

واشنگٹن: مشہور امریکی ریپر کین ویسٹ نے 2024میں امریکی صدارتی انتخابات لڑنے کا اعلان کر دیا۔

کین ویسٹ نے کہا کہ انہوں نے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے نائب صدر کے امیدوار کے طور پر مہم کا حصہ بننے کی درخواست کی ہے۔

امریکی ریپر نے یہ دعوی اس وقت کیا جب گزشتہ دنوں وہ ڈونلڈ ٹرمپ کے فلوریڈا میں واقع گالف کلب میں گئے تھے۔

کین ویسٹ کے مطابق جب انہوں نے نائب صدر کے امیدوار کے طور پر ڈونلڈ ٹرمپ کی مہم کا حصہ بننے کی درخواست کی تو سابق صدر نے چلاتے ہوئے کہا کہ میں ایک بار پھر شکست کھانے والا ہوں۔

کین ویسٹ اس سے قبل 2020 کے امریکی صدارتی انتخابات کا حصہ بن چکے ہیں جس میں انہیں ناکامی کا سامنا ہوا اور وہ محض 70 ہزار ووٹ حاصل کرسکے تھے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں