ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بھارت میں سپریم کورٹ کے جج کو مدعی نے دہشت گرد کہہ دیا

 نئی دہلی:بھارت میں سپریم کورٹ نے جج کو دہشت گرد کہنے والے مدعی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے اس کو شوکاز نوٹس جاری کرنے کی ہدایت کردی،

چیف جسٹس اور ایک جسٹس کے بینچ نے جج  کو دہشتگرد کہنے والے شخص سے کہا کہ آپ کو کچھ مہینوں کے لیے جیل بھیجا جائے گا پھر آپ کو احساس ہوگا،بھارتی میڈیا کے مطابق عدالتی بینچ نے مدعی کی سرزنش کرتے ہوئے کہا کہ آپ سپریم کورٹ کے جج پر کوئی الزام نہیں لگاسکتے۔

عدالتی بینچ کا کہنا تھا کہ یہ بدتمیزی ہے، ہم آپ کو وجہ بتانے کے لیے نوٹس جاری کریں گے کہ آپ کے خلاف مجرمانہ توہین کا مقدمہ کیوں نہیں چلایا جائے،عدالت نے مزید کہا کہ جج کا اس کارروائی سے کیا تعلق؟ آپ اسے دہشت گرد اور اس کے خلاف دیگر باتیں کہہ رہے ہیں، کیا جج پر الزامات لگانے کا یہ طریقہ ہے،عدالتی بینچ نے پوچھا کہ یہ صرف اس لیے کہ جج آپ کی ریاست سے تعلق رکھتا ہے؟۔

رپورٹس کے مطابق مدعی نے عدالت سے معافی مانگتے ہوئے کہا کہ درخواست دائر کرتے وقت میں بہت ذہنی دباو میں تھا،بھارتی میڈیا کے مطابق سپریم کورٹ نے مزید سماعت 3 ہفتوں کے لیے ملتوی کردی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں