ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاکستان ریلوے کی مال گاڑیوں کے کرایوں میں کمی کر دی

لاہور:پاکستان ریلوے نے متعدد مال گاڑیوں کے کرایوں میں کمی کر دی،

تفصیلات کے مطابق وفاقی  وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی ہدایت پر متعدد مال گاڑیوں کے کرایوں میں کمی کی گئی ہے،ترجمان پاکستان ریلوے نے بتایا کہ ایم بی ایف آر کنٹینر کا کرایہ ایک لاکھ 70ہزار سے کم کر کے ایک لاکھ60ہزار کر دیا گیا، اس کے علاوہ پورٹ ایریاز سے لاہور تک تمام کنٹینر اسٹاک کے کرایوں میں کمی کی گئی ہے۔

کرائے میں کمی کا فیصلہ وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی ہدایت پر کیا گیا، اس حوالے سے انکا کہنا تھا کہ کرایوں میں کمی سے ریلوے کے ذریعے مال کی ترسیل کا رجحان بڑھیگا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں