ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

دھند کے باعث کار ٹریکٹر سے جا ٹکرائی، ایک ہی خاندان کے5 افراد جاں بحق

 لاڑکانہ : دھند کے باعث کار ٹریکٹر سے ٹکرانے کے باعث افسوسناک حادثے میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔

 تفصیلات کے مطابق خیر پور جوسو کے قریب انڈس ہائی وے پر دھند کے باعث کار ٹریکٹر سے جا ٹکرائی جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق ہوئے، جاں بحق ہونے والوں میں دو بھائی بہن اور بچی شامل ہیں۔

 پولیس کے مطابق مرنے والوں کی شناخت مٹھل شاہ، عظیم شاہ، اسماعیل شاہ، صابرہ شاہ اور بچی منشا شاہ کے نام سے ہوئی ہے، جاں بحق افراد کا تعلق لاڑکانہ کی تحصیل رتودیرو سے ہے، نعشوں کو چانڈکا میڈیکل ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں