ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

شمالی عراق، دہشت گردوں کی فائرنگ سے 3 ترک فوجی شہید

شمالی عراق میں علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKK کے 7 دہشت گردوں کو بے بس کر دیا گیا۔

وزارت قومی دفاع کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ”ہم اپنے شہداء کے لیے، اپنی قوم کے لیے، اس پیارے وطن کے لیے انتھک لڑتے رہیں گے۔ ہماری بہادر ترک مسلح افواج نے PKK کے 7 دہشت گردوں کو بے اثر کر دیا  ہے۔”

اس سے قبل شمالی عراق میں علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKK کے خلاف آپریشن میں تین فوجی شہید ہو گئے تھے۔

وزارت قومی دفاع کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آپریشن پنجہ کلید  کے علاقے میں دہشت گردوں کی جانب سے ہراساں کرنے کے لیے فائرنگ کی گئی۔فائرنگ کے نتیجے میں 1 فوجی ہلاک اور 3 زخمی ہوئے تھے۔

تمام تر مداخلت کے باوجود دو زخمی فوجی جانبر نہ ہو سکے اور جام شہادت نوش کر گئے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں