ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

لانگ مارچ سے لونگ گواچاتک کا سفر تحریک انتشار کو مبارک،سعد رفیق

 اسلام آباد: وزیر برائے ریلوے و ہوابازی خواجہ محمد سعد رفیق نے کہا ہے کہ لانگ مارچ سے لونگ گواچاتک کا سفر تحریک انتشار کو مبارک۔

ان خیالات کااظہار خواجہ سعد رفیق نے اتوار کے روز ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کیا کہ ہر باراستعفے لینے نکلتے ہواوراپنے دے جاتے ہو !احتجاجی سیاست رہنے دیں ،آپکے بس کی نہیں ؟انشا اللہ عام انتخابات ہونگے مگرفارن فنڈڈ، آئین شکن بہروپیے کی سازشیں اصلیت اور حقائق سامنے آنے کے بعد ! انتظار فرمائیے ۔

خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ توشہ خانہ سے قیمتی سرکاری تحائف لوٹنے کے بیہودہ الزامات لگانے پر مہاتما عمران نے شاہزیب خانزادہ اور جیو کیخلاف پاکستان اور لندن میں عدالت جانیکا اعلان کیا تھا !لوٹ مار نہیں کی تورسیدیں لیکر عدالتوں میں کیوں نہیں جاتے؟عدالت کب جا ؤگے؟چور تو آزادی نہیں دِلا سکتے ۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں