ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

 ڈرٹی ہیری اپنی حرکتوں سے باز نہیں آ رہا،مسرت جمشید چیمہ

لاہور:ترجمان وزیراعلیٰ و پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے سینیٹر اعظم سواتی کی مبینہ گرفتاری پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ڈرٹی ہیری اپنی حرکتوں سے باز نہیں آ رہا، یہی حرکات رہیں تو عوام کے غصے میں مزید اضافہ ہوگا۔

 پی ٹی آئی رہنما نے ٹویٹ میں کہا کہ طاقتور اداروں کو سوچنا ہوگا کہ کون ان کی ساکھ کا دشمن بنا ہوا ہے۔ معزز سینیٹر کیخلاف غیر قانونی اور غیر اخلاقی حرکات قابل مذمت ہیں۔

مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف امپورٹڈ حکومت کے اوچھے ہتھکنڈوں کا بہادری سے مقابلہ کرے گی۔ پرائم منسٹرز کا ٹولہ حکومتی اداروں کو ذاتی مقاصد کی تکمیل کیلئے استعمال کر رہا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں