ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اسمبلیاں بچانے پر مشورے ہورہے ہیں، معیشت بچانے پر کام نہیں، شیخ رشید

راولپنڈی: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ اسمبلیاں بچانے پر مشورے ہو رہے ہیں جبکہ معیشت بچانے پر کام نہیں ہو رہا۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں شیخ رشید کا کہنا تھا کہ سیاسی دھنداتنی چھاگئی ہے کہ الیکشن کاسورج طلوع

ہونالازمی ہے۔ اب تومفتاح بھی کہہ رہے ہیں کہ بانڈ کلیئر ہونے کے باوجودملک ڈیفالٹ ہوسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایکسپورٹ، ترسیلات، زرمبادلہ کے ذخائرکم، سٹاک ایکسچینج ٹھس۔ پیٹرول، گیس، ڈالرمہنگااورنایاب ہے۔ اسمبلیاں بچانے پر مشورے ہورہے ہیں جب کہ ملک اورتباہ حال معیشت بچانے پر کام نہیں ہورہا۔

سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ اگر 567 ممبراسمبلیوں سے مستعفی ہو جاتے ہیں توپیچھے رہ کیاجاتاہے۔ اسمبلیاں توڑیں یاچھوڑیں، لولی لنگڑی  اسمبلیوں کی طرف کوئی نہیں دیکھ رہا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں