ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اٹلی میں لینڈ سلائیڈنگ سے 3 بچوں سمیت 7افراد ہلاک، 5 تاحال لاپتہ

روم :اٹلی کے پہاڑی علاقوں میں شدید بارشوں کے بعد لینڈ سلائیڈنگ سے تین بچوں سمیت 7 افراد ہلاک جبکہ پانچ افراد ابھی تک لاپتہ ہیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق شدید بارشوں سے اٹلی کے سیاحتی مقام ہالی ڈے آئی لینڈ پر دو سو سے زائد شہریوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا، لاپتہ افراد کی تلاش کیلئے ریسکیو آپریشن جاری ہے جبکہ علاقے میں ایمر جنسی نافذ ہے۔

حکام کے مطابق جزیرے پر چھ گھنٹے میں 126 ملی میٹر کی ریکارڈ بارش ہوئی، لینڈ سلائیڈنگ سے عمارتوں کو نقصان پہنچا اور کئی گاڑیاں سمندر میں بہہ گئیں۔حکومت کی جانب سے متاثرہ علاقے کی بحالی کے لئے 20 لاکھ یورو امداد کا اعلان کیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں