ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ساؤتھ ایشین کراٹے چیمپئین شپ،پاکستان نے چوتھا گولڈ میڈل بھی جیت لیا

کولمبو:سری لنکا میں ہونے والی ساتھ ایشین کراٹے چیمپئین شپ میں پاکستان کے گولڈ میڈلز کی تعداد 4 ہو گئی۔

ارشاد علی نے پہلا گولڈ میڈل ساتھ ایشین کراٹے چیمپئین شپ کے انڈر 21 کیٹیگری میں جیتا۔ پاکستان کے ارشاد علی نے ایشین کراٹے چیمپئین شپ کے انفرادی کاتا میں گولڈ میڈل اپنے نام کیا۔ بعد ازاں ارشاد علی نے سینئر کیٹیگری کے انفرادی کاتا میں بھی گولڈ میڈل جیتا۔

پاکستان نے تیسرا گولڈ میڈل بھارت کو ٹیم کاتا ایونٹ میں شکست دیکر حاصل کیا جبکہ پاکستان کی جانب سے چوتھا گولڈ میڈل ماہ گل نے مائنس 61 کلو گرام کی کیٹیگری میں جیتا۔

 ماہ گل نے بھارتی حریف کراٹے کاز کو ہرایا۔ پاکستان کی آرزو نے جونئیر ویمن کیٹیگری میں انفرادی کاتا میں سلور میڈل اپنے نام کیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں