ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

نجی دفتر میں مسلح ڈاکو گھس آئے، لوٹ مار کے بعد فرار

 کراچی:شہر قائد میں سکھن کے علاقے لانڈھی، بھینس کالونی روڈ نمبر 6 پر قائم نجی دفتر میں ڈاکو گھس آئے، جو لوٹ مار کرکے باآسانی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ 

ڈکیتی کی واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی  ہے، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ موٹرسائیکل پر سوار 4 مسلح ملزمان لوٹ مار کے لیے آتے ہیں۔2 مسلح ملزمان نجی دفتر میں داخل ہوئے  اور اسلحہ کے زور پر کاونٹر سے نقد رقم اور موبائل فون لوٹ کر باآسانی فرار ہوگئے ۔ 

فوٹیج میں ملزمان کی شکلیں واضح دیکھی جا سکتی ہیں۔ علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ سکھن اور کیٹل کالونی میں چوری و ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافہ ہوگیا ہے۔ دن ڈھلتے ہی مغرب کے بعد ڈاکو سڑکوں پر آزادانہ نکل آتے ہیں جب کہ پولیس تھانوں تک محدود رہتی ہے۔

اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ رات 12 بجے کے بعد باڑوں میں بھینسوں کی چوریاں بھی معمول بن چکا ہے۔ دوسری جانب رابطہ کرنے پر سکھن پولیس کی جانب سے مقف دینے سے انکار کردیا گیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں