ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

دنیا کا سب سے بڑا آتش فشاں پھٹ گیا

 ہوائی میں واقع دنیا کا سب سے بڑا تش فشاں ماونا لوا پھٹ پڑا۔ 

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق آتشاں فشاں ماونا لوا 40 سال بعد ایک بار پھر پھٹ پڑا ہے۔ آتش فشاں پھٹنے پر قریبی آبادیوں کو الرٹ کر دیا گیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ  لاوا کا بہائوزیادہ تر چوٹی کے اندر ہی ہے اور آبادیوں فی الحال کوئی خطرہ نہیں لیکن صورتحال تیزی سے بدل سکتی ہے۔آتشاں فشاں پھٹے پر وارننگ الرٹ بھی جاری کردیا گیا جس میں آبادیوں کو چوکس رہنے کی ہدایت کی گئی۔

فی الحال انخلا کے لئے کوئی احکامات جاری نہیں کئے گئے۔ یہ آتش فشاں سطح سمندر سے 13679 فٹ  بلند ہے اور 2000 مربع میل سے زیادہ کے رقبے پر پھیلا ہوا ہے۔امریکی جیالوجیکل سروے کے مطابق ماونا لووا  1983 سے اب تک 33 بار پھٹ چکا ہے۔ اور  1984 میں آخری بار پھٹنے سے جزیرے کے سب سے زیادہ آبادی والے شہر ہیلو  کے پانچ میل کے اندر لاوا بہاؤ تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں