ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

محض گیدڑ بھبھکیوں کی خاطر اپنے سیاسی و دفاعی مفادات کا گلا نہیں گھونٹ سکتے:ایردوان

صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ ہم دہشتگردوں کی پشت پناہی کرنے والوں کے لیے کسی قسم کی رعائیت نہیں برت سکتے۔

 صدر ایردوان نے کابینہ اجلاس کے بعد ایک بیان میں کہا کہ علاقائی سالمیت  اور عوام کی سلامتی سے متعلقہ ہمیں تدابیر اختیار کرنے میں کسی بیرونی طاقت سے اجازت طلب کرنے یا وضاحت دینے کی ضرورت نہیں ہے۔

صدر نے کہا کہ مختلف ناموں سے منسوب دہشتگردوں کی کی پشت پناہی کرنے والوں کےلیے کسی قسم کی رعائیت کا برتنامناسب نہیں ہوگا، ترکیہ اب  محض گیدڑ بھبھکیوں کے نتیجے میں اپنے سیاسی ،سفارتی،اقتصادی اور عسکری مفادات  کا گلا نہیں گھونٹ سکتا،  وطن عزیز کی سلامتی اور اس کی بقا کے لیے ہم جو بھی فوجی پیش قدمی کر رہےہیں اُس سے کسی کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔

 

 

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں