ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

 ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں شکست، بھارتی بورڈ کا آئندہ ورلڈکپ میں کئی سینئرز کو ہٹانے کا فیصلہ

نئی دہلی:بھارتی کرکٹ  بورڈ ( بی سی سی آئی)نے 2022کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بدترین شکست کے ساتھ ایونٹ سے باہر  ہونے پر  نئی ٹیم تشکیل دینے کا فیصلہ کر لیا،

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی بورڈ کے ایک آفیشل نے   مقامی میڈیا سے گفتگو میں مستقبل کا پلان بتاتے ہوئے کہا یہ طے ہے کہ اگلے ایڈیشن 2024میں کئی سینئرکھلاڑی نہیں ہوں گے۔

بھارتی بورڈ عہدیدار کا کہنا تھا کہ  اگلے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں برانڈ نیو ٹیم ہوگی، اس دوران زیادہ تر سینئر کھلاڑی ون ڈے اور ٹیسٹ تک محدود ہوں گے اور اگر کوئی نہیں چاہتا تو وہ ریٹائرمنٹ کا اعلان نہ کرے۔

بھارتی بورڈ عہدیدار نے مزید بتایا کہ بی سی سی آئی نے کبھی کسی کھلاڑی کو ریٹائر ہونے کے لیے نہیں کہا، آئندہ برس فوکس ون ڈے کرکٹ پر ہوگا کیونکہ ٹی ٹوئنٹی کم ہیں، آئندہ برس بھارت نے مجموعی طور صرف 12ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کھیلنا ہیں، ان میچز میں نئے کمبی نیشن کو موقع ملے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں