ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کراچی میں ماں اور 3 بیٹیوں کو ذبح کردیا گیا

کراچی کے علاقے ملیرشمسی سوسائٹی میں مکان سے چارگلاکٹی لاشیں ملیں۔ پولیس کو گھر سے آلہ قتل خون آلود چھری مل گئی ہے ۔ پولیس کادعویٰ ہے کہ لاشیں ماں اور تین بیٹیوں کی ہیں۔ بچیوں کا والد فواد زخمی حالت میں گھرسے ملاہے۔ اطلاع ملنے پر پولیس موقع پرپہنچی توگھرکادروازہ اندر سے بند تھا۔ لاشوں کی شناخت 10 سالہ ثمرہ، 12 سالہ فاطمی اور 16 سالہ نیہا کے ناموں سے ہوئی۔ پولیس کوشبہ ہےکہ شوہر نے بیوی اور بچیوں کا قتل کرکے خودکشی کی کوشش کی ہے۔ گورنراور وزیراعلیٰ سندھ نےواقعے پرپولیس سربراہ سے رپورٹ طلب کرلی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں