ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

جاپان اور منگولیا کی اپیل: شمالی کوریا میزائل تجربات اور جوہری پروگرام بند کرے

جاپان اور منگولیا کے سربراہان نے شمالی کوریا سے میزائل تجربات اور جوہری کاروائیاں بند کرنے کی اپیل کی ہے۔

اپنے دورہ جاپان کے دوران منگولیا کے صدر’ اُکھنا خورلس’ نے دارالحکومت ٹوکیو میں جاپان کے وزیر اعظم کیشیدہ فومیو کے ساتھ ملاقات کی۔

مذاکرات میں دو طرفہ اور علاقائی تعلقات پر بات چیت کی گئی۔

مذاکرات کے بعد جاری کردہ مشترکہ اعلامیے میں کیشیدہ اور خورلس نے شمالی کوریا انتظامیہ سے میزائل تجربات اور جوہری پروگرام بند کرنے کی اپیل کی ہے۔

سربراہان نے مطالبہ کیا ہے کہ شمال مشرقی ایشیا میں امن و استحکام کے لئے پیانگ یانگ انتظامیہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے فیصلوں پر عمل کرے۔

اعلامیے میں دونوں ممالک نے شمالی کوریا کے زیرِ تحویل جاپانی شہریوں کی واپسی کے مسئلے کو بھی فوری طور پر حل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ منگولیا، شمالی کوریا کے ساتھ سفارتی تعلقات رکھتا ہے اور جاپان حکومت، زیرِ تحویل جاپانی شہریوں کی واپسی کے لئے، منگولیا کو ایک اہم ثالث خیال کرتی ہے۔

علاوہ ازیں شمالی کوریا انتظامیہ 2022 کے آغاز سے مختلف مسافتوں کے حامل 30 سے زائد میزائل تجربات کر چکی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں