ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سب میرین کیبل میں خرابی، ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس متاثر

اسلام آباد: عالمی سب میرین کیبل میں خرابی کی وجہ سے پاکستان میں انٹرنیٹ سروس متاثر ہوگئی ہے۔

پی ٹی اے حکام کا کہنا ہے کہ مصر کے قریب زمین پر 2 مقامات پر سب میرین کیبل میں خرابی آئی ہے، اس کا متبادل بندوبست کرلیا گیا ہے جس کے بعد سروس کی بحالی ہونا شروع ہوگئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مصر کے شہر ابو طالب اور ظفرانہ کے مقام پر ایس ای اے ایم ای ڈبلیو ای فائیو میں خرابی آئی ہے اور اب متبادل انتظام کیے جانے کے باعث سروس بحال ہورہی ہے۔

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ( پی ٹی سی ایل) کے ترجمان کا کہنا ہے کہ مصر کے قریب خرابی سب میرین کیبل میں ہوئی۔ سب میرین کیبلز کٹنے سے پی ٹی سی ایل اور ٹرانس ورلڈ کی سروس متاثر ہوئی۔ ترجمان کے مطابق پی ٹی سی ایل نے انٹرنیٹ ٹریفک متبادل روٹس پر ڈال دی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں