ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

صدر مملکت کی بلیلی میں پولیو ڈیوٹی پرمامور پولیس اہلکاروں پر دہشتگرد حملے کی مذمت

اسلام آباد:صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کوئٹہ کے نواحی علاقے بلیلی میں پولیو مہم کے دوران ڈیوٹی پر موجود گاڑی پر دہشت گردحملے کی مذمت کی ہے ۔

بد ھ کو ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے دھماکے میں بچے اور پولیس اہلکار کے جاں بحق ہونے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ صدر مملکت نے کہا کہ بچے ہمارا بیش قیمت قومی اثاثہ اور مستقبل ہیں۔ 

پاکستان کے بچوں کو پولیو جیسی بیماری سے محفوظ رکھنے کیلئے پرعزم ہیں ۔صدر مملکت نے ملک سے پولیو کے مکمل خاتمے تک کوششیں جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ صدرمملکت نے کہا کہ سماج دشمن عناصر کو پولیو کے مکمل خاتمے کے مشن میں رخنہ نہیں ڈالنے دیں گے۔

انہوں نے پولیو کے خاتمے کیلئے ہیلتھ ورکرز اور پولیس کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے زخمیوں کیلئے جلد صحتیابی کی دعا، جاں بحق ہونے والوں کیلئے دعائے مغفرت کی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں