ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

چین کے بیلسٹک میزائل ٹیسٹ امریکا کیلئے خطرے کی گھنٹی ہیں،پینٹاگون

واشنگٹن:امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون نے خبردار کیا ہے کہ چین کے میزائل ٹیسٹ اور جوہری ہتھیار واشنگٹن کے لیے خطرے کی گھنٹی ہیں۔

پینٹاگون کی جانب سے جاری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ چین کے جوہری ہتھیاروں کی تعداد جلد 1500ہوجائے گی۔ چین کے جوہری اثاثے اور بیلسٹک میزائل ٹیسٹ امریکا کے لیے بڑا چیلنج اور خطرے کی گھنٹی ہیں۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ گزشتہ سال چین کے بیلسٹک میزائل تجربوں کی تعداد دنیا کے باقی ممالک کے تجربوں کی مجموعی تعداد سے بھی زیادہ تھی۔ چین تیزی سے اپنی فوجی طاقت اور پھیلا میں اضافہ کررہا ہے۔

چین عالمی بالا دستی کی شدید خواہش رکھتا ہے تاہم چینی کمیونسٹ پارٹی کے اندرونی مسائل کے باعث اسے چیلنج درپیش ہے۔ چین سے متعلق پینٹاگون کی رپورٹ کانگریس کو پیش کی جائے گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں