ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ہوشاب میں سیکورٹی فورسز کا آپریشن، 10 دہشت گرد ہلاک، ایک گرفتار

راولپنڈی: سیکورٹی فورسز نے بلوچستان کے علاقے ہوشاب میں آپریشن کے دوران 10 دہشت گردوں کو ہلاک جب کہ ایک کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکورٹی فورسزنے ہوشاب میں دہشت گردوں کے خفیہ ٹھکانے کی اطلاع آپریشن کیا جس کے دوران شدید دو طرفہ فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

سیکورٹی فورسز سے فائرنگ میں 10 دہشت گرد ہلاک ہوئے جب کہ موقع سے ایک زخمی دہشت گرد گرفتار ہوا جب کہ دو مسلح افراد فرار ہوگئے جن کی تلاش کے لیے آپریشن جاری ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں سے بھاری مقدارمیں اسلحہ اورگولہ بارود برآمد ہوا۔ ہلاک دہشت گرد ایم نائن منصوبے، عوام اور سکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث تھے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں