ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اب ترکی کی ترقی کو روکنا ناممکن ہے، رجب طیب اردوان

انقرہ : ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ ترکیہ سال 2022 کو ترقی کی ریکارڈ شرح کے ساتھ ختم کرے گا، اب ترکی کی ترقی کو روکنا ناممکن ہے۔

صدر اردوان نے حزب اقتدار  جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ  پارٹی کے ضلعی سربراہی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سال 2022 کی تیسری تہائی میں ترکیہ کی ترقیاتی شرح 3.9 فیصد اور دوسری تہائی کی نظر ثانی شدہ ترقیاتی شرح 7.7 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔

ترک صدر کا کہنا تھا کہ ترکیہ کا بدستور ترقی کرنا نہایت قابلِ قدر پہلو ہے، انشاء  اللہ ہم دنیا کے مقابلے میں 2022 کو ریکارڈ شرح کے ساتھ ختم کر کے 2023 کا ایک اچھا آغاز کریں گے، اب ترکیہ کی ترقی کو روکنا ناممکن ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں