ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

 تہرے قتل کے کیس میں 7 ملزمان کی سزائیں کالعدم قرار نو سال بعد بری

لاہور ہائیکورٹ نے تہرے قتل کے مقدمے میں ماتحت عدالت کا فیصلہ کالعدم قرار دے کر نو سال بعد سزائے موت کے پانچ اور عمر قید کے دو ملزمان  کو بری کردیا۔

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ محمد امیربھٹی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے سات ملزمان کی اپیل پر سماعت کی،عدالت نے نو سال بعد سات ملزمان کو بری کر دیا۔

تحریری فیصلے کے مطابق موجودہ کیس میں گواہوں کی موقع پر موجودگی ثابت نہیں ہوئی جبکہ گواہوں کے بیانات میں تضاد پایا گیا، ملزمان سے مال مقدمے کے طور پر کوئی اسلحہ وغیرہ ریکور نہیں کیا گیا۔ ملزمان کے خلاف تھانہ اوکاڑہ پولیس نے 2013 میں تہرے قتل کا مقدمہ درج کیا تھا۔

ملزمان میں بنیامین، بابر، امتیاز، محمد ادیس، مشتاق الیاس، صغری بی بی اور حاجرہ  بی بی شامل تھی جبکہ مقتولین میں میاں خان، بھائی خان اور زینت بی بی شامل ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں