ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

 انجری کے باعث آسٹریلوی آل راﺅنڈر مچل مارش 3 ماہ کیلئے کرکٹ سے باہر

 سڈنی :آسٹریلوی آل راﺅنڈر مچل مارش انجری کے باعث 3 ماہ کے لیے ہر قسم کی کرکٹ سے باہر ہو گئے،مچل مارش دورہ بھارت بھی باہر ہو گئے اور وہ بگ بیش لیگ بھی نہیں کھیل سکیں گے،مچل مارش بگ بیش لیگ میں پرتھ اسکارچرز کی نمائندگی کرتے ہیں اور پرتھ اسکارچرز نے مچل مارش کی عدم دستیابی کا اعلان بھی کر دیا ہے۔

آسٹریلوی میڈیا کے مطابق پرتھ اسکارچرز کا کہنا تھا کہ مچل مارش ایک عرصے سے ٹخنے کی انجری کا شکار ہیں، مارش اب ٹخنے کی انجری کا آپریشن کرا رہے ہیں،میڈیا رپورٹس کے مطابق مچل مارش اب آئندہ برس ورلڈ کپ سے قبل ہی مکمل فٹنس کے ساتھ ٹیم کو دستیاب ہوں گے۔

کرکٹ آسٹریلیا کے چیف سلیکٹر جارج بیلی کا کہنا تھا کہ میچل مارش اہم کرکٹر ہیں ان کی ریکوری میں مکمل معاونت کریں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں