ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کی تیاریاں تیز کر دیں، اہم اجلاس طلب

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے عام انتخابات کی تیاریاں تیز کر دی ہیں۔ اہم اجلاس منگل کا طلب کرلیا گیاہے۔

تفصیلات کئے مطابق اپریل 2022ء میں پی ٹی آئی کی حکومت ختم ہونے کے بعد سابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے بار بار الیکشن کے مطالبے اور موجودہ حکومت کی طرف سے مطالبے کو نظر انداز کے باوجود الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے آئندہ سال ہونے والے عام انتخابات کی تیاریاں تیز کر دی ہیں۔

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی جانب سے عام انتخابات کی تیاریوں سے متعلق ہفتہ وار اجلاس بلانے کا فیصلہ کر لیا گیا۔جبکہ پہلا اہم اجلاس منگل کو طلب کیا گیا ہے۔طلب کیے گئے اجلاس میں الیکشن کمیشن آف پاکستان کے تمام ونگز تیاریوں پر بریفنگ دینگے، اس بریفنگ میں انتخابی مواد کی خریداری، پولنگ اسٹیشنز اور پولنگ عملے سے متعلق بریفنگ دی جائے گی۔

دوسری طرف الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کے لیے بیلٹ پیپرز کے لیئے 3لاکھ ٹن اضافی کاغذ خرید لیا۔منگل کو ہونے والے اجلاس میں عام اتنخابات کے لیئے فنڈز کی دستیابی سے متعلق بھی بریفنگ دی جائے گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں