ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ترک صدر کی برطانوی وزیر اعظم سوناک سے ٹیلی فونک بات چیت

صدر رجب طیب ایردوان نے برطانوی وزیر اعظم رشی سوناک  سے ٹیلی فونک  بات چیت کی۔

صدارتی محکمہ اطلاعات سے جاری کردہ  بیان کے مطابق اس بات چیت میں  تجارتی و دفاعی صنعت سمیت  ترکیہ۔   برطانیہ  باہمی تعلقات کو  فروغ دینے کے حوالے سے اقدامات پر  غور کیا گیا ہے۔

جناب ایردوان نے اس دو ران نیٹو کے دو اتحادیوں کے طور پر  باہمی تعلقات میں  عقل سلیم  اور  حکمت عملی نقطہ نظر  کے   پیش پیش   رہنے پر  اپنے یقین کا اظہار کیا ۔

ملاقات کے دوران، جہاں علاقائی مسائل پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، ایردوان نے اس بات پر زور دیا کہ روس اور یوکرین کے درمیان جلد از جلد مذاکرات  کی  زمین کو دوبارہ  ہموار  کرنا تمام فریقین  کے مفاد میں ہے۔ انہوں نے  مسئلہ قبرص کے  حل کے لیے بھی نئے اور ٹھوس اقدامات اٹھانے کی اہمیت کی  طرف اشارہ بھی دیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں