ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

فیفا ورلڈکپ، برازیل اور سوئٹزر لینڈ ناک آؤٹ مرحلے میں پہنچ گئے

دوحا:قطر میں جاری فیفا ورلڈکپ میں گروپ جی سے برازیل اور سوئٹزرلینڈ پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے،

ورلڈکپ میں گروپ جی میں  گزشتہ روز  دو مقابلے برازیل اور کیمرون جبکہ سوئٹزر لینڈ اور سربیا کے درمیان کھیلے گئے۔۔

کیمرون نے ایونٹ کی فیورٹ ٹیم برازیل کو ایک صفر سے شکست دی جبکہ سوئٹرزلینڈ نے سربیا کو دو کے مقابلے میں تین گول سے ہرادیا،کیمرون ورلڈ کپ کی تاریخ میں پہلی افریقی ٹیم ہے جس نے ورلڈ کپ میں برازیل کو شکست دی۔

گروپ میچز کے اختتام پر برازیل کے ساتھ سوئٹرزلینڈ کی ٹیم بھی 6 پوائنٹس حاصل کر کے اگلے مرحلے میں پہنچ گئی،کیمرون 4اور سربیا صرف ایک پوائنٹ حاصل کرتے ہوئے ورلڈکپ سے باہر ہوگئے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں