ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ارجنتائن، سیاحتی کروز سے دیو ہیکل موج آن ٹکرائَی، ایک سیاح ہلاک

جنوبی ارجنٹائن کے قریب انٹارکٹک کروز سے واپس آنے والے لگژری کروز جہاز  سے دیوہیکل موج  کے ٹکرانے سے  ایک سیاح ہلاک ہوگیا۔

ارجنٹائن کی پریس کی خبروں کے مطابق، ایک بڑی لہر ناروے کے پرچم بردار  202 میٹر طویل وائکنگ پولارس کروز جہاز سے ٹکرا گئی جس میں 378 مسافروں اور 256 عملے کے افراد سوار تھے اور  یہ انٹارکٹک کے سفر سے واپس لوٹ رہے تھے۔

موج کے ٹکرانے سے   ایک 62 سالہ امریکی  سیاح   ہلاک  جبکہ 4 افراد کو معمولی چوٹیں آئیں اور بحری جہاز کو نقصان پہنچا۔

وائکنگ کمپنی کی جانب سے دیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ حادثے کی وجوہات کی چھان بین کی گئی ہے  اور 5تا 17 دسمبر کے لیے طے شدہ آئندہ کا  "انٹارکٹک مہم” سفر منسوخ کر دیا گیا ہے۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں