ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ترکیہ: عبدالحمید خان ڈرلنگ بحری جہاز نے بحیرہ روم میں کھدائی شروع کر دی

عبدالحمید خان ڈرلنگ بحری جہاز نے بحیرہ روم میں واقع ‘تاش اُجو۔1’کنوئیں کی ڈرلنگ شروع کر دی ہے۔

ترکیہ پیٹرولیئم کارپوریشن TPAO نے ٹویٹر سے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ "عبدالحمید خان ڈرلنگ بحری جہاز نے بحیرہ روم میں واقع ‘تا ش اُجو۔1’کنوئیں میں کھدائی کا کام شروع کر دیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ "ہم،  ‘خود انحصار انرجی اور مضبوط ترکیہ’ کے ہدف کے ساتھ  کام جاری رکھے ہوئے ہیں”۔

واضح رہے کہ عبدالحمید خان  ڈرلنگ بحری جہاز، فاتح، قانونی اور یاوز   کے بعد ترکیہ کا چوتھا ڈرلنگ بحری جہاز ہے۔

سیونتھ  جنرینشن ٹیکنالوجی کے حامل اس بحری جہاز کی لمبائی 238 میٹر اور چوڑائی 42 میٹر ہے۔ جہاز 2 ٹاوروں کے ساتھ فعال پوزیشننگ سسٹم، 200 افراد کے عملے کی اور 12 ہزار 200 میٹر گہری کھدائی کی  صلاحیت رکھتا  ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں