ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ڈر ہے کہیں اردو زبان ختم نہ ہو جائے، گورنر سندھ

کراچی:گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ اردو زبان اب مڈل کلاس ہو گئی ہے، اپر کلاس اب اردو زبان بولنا نہیں چاہتی ہے۔

وفاقی اردو یونیورسٹی میں ایک روزہ بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ ڈر ہے کہیں اردو زبان ختم نہ ہو جائے، اردو زبان کو بولنے اور سمجھنے میں فخر کریں۔

انہوں نے کہا کہ دنیا میں ترقی کرنے والے ممالک اپنی زبان پر فخر کرتے ہیں، افسوس ہے ہم کسی اور کی زبان پر فخر کرتے ہیں، مجھے تین چار صفحے لکھ کر دیے جاتے ہیں لیکن دل سے بات کرتا ہوں۔

گورنر سندھ نے کہا کہ اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں میں گورنر کے عہدے پر آیا ہوں، روزگار کے مواقع کم ہیں، مہنگائی سے آج عوام پریشان ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں