ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ہمارے پاس کوئی وضاحت نہیں،رو ہت شرما کا بنگلادیش سے ہار پر جواب

ڈھاکہ:بنگلادیش کے خلاف پہلے ون ڈے میں شکست پر بھارتی کپتان روہت شرما کا کہنا ہے کہ ہمارے پاس کوئی وضاحت نہیں۔

میچ کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے روہت شرما نے کہا کہ پچ چیلنجنگ تھی اور  گیند ٹرن ہورہی تھی، ہمارے پاس کوئی وضاحت نہیں ہے، ہمیں سمجھنا ہوگا کہ کھیلنا کیسے ہے،ہمیں کنڈیشنز کو استعمال کرنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں سیکھنا ہوگا کہ ان کنڈیشنز میں اسپنرز کے خلاف کیسے کھیلنا ہے، یہ لوگ یہی کھیل کر بڑے ہوئے ہیں انہیں اندازہ ہے ان کنڈیشنز میں کیسے کھیلنا ہے۔بھارتی کپتان کا کہنا تھا کہ سارا گیم پریشر کو ہینڈل کرنے کا ہے ،ہم نے بیٹنگ اچھی نہیں کی لیکن بولر نے اچھا دفاع کیا جو میچ کو اتنا قریب لے آئے اور مخالف ٹیم کو آخری گیند تک پریشر میں رکھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں