ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

روسی فضائی اڈوں پر دھماکوں سے 3 افراد ہلاک،8 زخمی

ماسکو: روس کے 2 فضائی اڈوں پر دھماکوں سے 3 افراد ہلاک اور 8 زخمی ہوگئے۔

روسی خبر ایجنسی کے مطابق حکام نے فضائی اڈوں پر دھماکوں کی تصدیق کی ہے۔دونوں روسی شہر یوکرین سے کئی سو میل کے فاصلے پر ہیں۔

خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ ایک دھماکا روسی شہر ریازان کے فضائی اڈے پر واقع فیول ٹینکر پھٹنے سے ہوا جب کہ دوسرا دھماکا روسی شہر سراتوف کے بمبار طیاروں کے فضائی اڈے میں ہوا جس کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔

ریازان کے فضائی اڈے پر واقع فیول ٹینکر پھٹنے سے 3 افراد ہلاک اور 6 زخمی ہوئے جب کہ  سراتوف کے بمبار طیاروں کے فضائی اڈے میں 2 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔

روسی حکام کا کہنا ہے کہ فضائی اڈوں میں دھماکوں سے شہری علاقوں کو کوئی خطرہ نہیں، قانون نافذ کرنے والے ادارے فوجی تنصیبات میں دھماکوں کی تحقیقات کر رہے ہیں۔ واضح رہے کہ رواں برس اگست میں روس سے الحاق کرنے والے یوکرینی علاقے کریمیا میں روسی فضائی اڈے میں دھماکے سے7 لڑاکا طیارے تباہ ہوگئے تھے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں