ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عمران خان کی کسی دھمکی میں نہیں آئیں گے،شہبازشریف اور مولانا فضل الرحمان کا اتفاق

اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف اور مولانا فضل الرحمان نے اتفاق کیا کہ عمران خان کی کسی دھمکی میں نہیں آئیں گے، پی ٹی آئی کی سیاسی حکمت عملی کا ہر سطح پر مقابلہ کیا جائے گاَ۔

میڈیا ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف سے سربراہ جے یوآئی ف مولانا فضل الرحمان نے ملاقات کی، جس میں سیاسی صورتحال اور پی ٹی آئی کی اسمبلیاں تحلیل کرنے کے معاملے پر بات چیت کی گئی۔

اس موقع پر وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ حکومت معاشی امور پر مکمل توجہ دے رہی ہے، قوم کو جلد ریلیف دیں گے۔ ملاقات میں وزیراعظم شہبازشریف اور مولانا فضل الرحمان نے پی ٹی آئی کی سیاسی حکمت عملی کا ہر سطح پر مقابلہ کرنے پر اتفاق کیا گیا، اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا کہ عمران خان کی کسی دھمکی میں نہیں آئیں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں