ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

نیمار، لیجنڈری فٹبالر پیلے سے اہم اعزاز چھیننے کے قریب پہنچ گیا

دوحا:برازیلین فٹبال ٹیم کے کپتان نیمار جونیئر لیجنڈری فٹبالر پیلے سے اہم اعزاز چھیننے کے قریب پہنچ گئے۔

قطر میں جاری فیفا ورلڈکپ کے ناک آٹ میچ میں برازیل جنوبی کوریا کو شکست دے کر کوارٹر فائنل میں پہنچ گیا،پری کوارٹر فائنل میچ میں برازیل نے جنوبی کوریا کو ایک کے مقابلے میں 4 گول سے ہرایا۔

برازیل کی جانب سے ونی جونیئر، نیمار، رچرلیسن اور لوکاس نے گول کیا جبکہ جنوبی کوریا کا واحد گول پائک سیونگ نے اسکور کیا،کوریا کے خلاف ایک گول کرنے کے بعد نیمار برازیل کی جانب سے سب سے زیادہ گول کرنے کا پیلے کا ریکارڈ توڑنے کے قریب پہنچ گئے،لیجنڈ پیلے نے برازیل کی جانب سے کھیلتے ہوئے 91میچز میں77گول کیے جبکہ نیمار کے گولز کی تعداد 76ہوگئی ہے۔

نیمار نے برازیل کی نمائندگی کرتے ہوئے 123میچز میں 76گول کیے، امید کی جارہی ہے نیمار رواں ورلڈکپ میں ہی پیلے کا ریکارڈ یا تو برابر کردیں گے یا وہ انہیں پیچھے چھوڑتے ہوئے برازیل کی جانب سے سب سے زیادہ گول کرنے والے کھلاڑی کا اعزاز حاصل کرلیں گے،نیمار بھلے ہی ورلڈکپ میں پیلے کا ریکارڈ برابر یہ نہ توڑ پائے لیکن مستقبل میں وہ برازیل کی جانب سے سب سے زیادہ گول کرنے والے کھلاڑی بن ہی جائیں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں