ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ کیخلاف گواہ پولیس اہلکار کے وارنٹ گرفتاری جاری

کراچی:انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے گینگ وار کے عزیر بلوچ و دیگر کیخلاف لیاری آپریشن کے دوران پولیس پر حملے کے مقدمے میں استغاثہ کے گواہ پولیس اہلکار شہزاد کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔

مزید پڑھیں: عزیر بلوچ دو رینجرز اہلکاروں کے قتل کیس میں بری

کراچی سینٹرل جیل میں انسداد دہشتگردی کمپلیکس میں خصوصی عدالت کے روبرو گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ و دیگر کیخلاف لیاری آپریشن کے دوران پولیس پر حملے کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔

لیاری گینگ وار کے عزیر بلوچ کو جیل حکام نے عدالت میں پیش کیا۔ استغاثہ کا گواہ غیر حاضر رہا۔ عدالت نے عدم حاضری پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے استغاثہ کے گواہ پولیس اہلکار شہزاد کے وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے،عدالت نے تفتیشی افسر کو آئندہ سماعت پر گواہوں کو بہر صورت پیش کرنے کا حکم دیدیا۔

عدالت نے مقدمے کی سماعت 13 دسمبر تک ملتوی کردی۔ پراسیکیورٹر کے مطابق مقدمے میں امین بلیدی، شاہد عرف ایم سی بی اور ذاکر بلوچ شریک ملزمان ہیں۔ ملزمان کیخلاف ہنگامہ آرائی، پولیس مقابلے اور اقدام قتل کے الزامات ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں