ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

11 سو ارب روپے کی کرپشن کے کیسز کو استثنیٰ دیا جا رہا ہے، عمران خان

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ این آر او ون اس قوم کو بہت مہنگا پڑا لیکن این آر او ٹو اس سے بھی شرمناک ہے، 1100 ارب روپے کے کرپشن کے کیسز کو معافی و استثنی دیا جارہا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں سابق وزیر اعظم نے کہا کہ دو بدمعاش خاندانوں اور ان کے ساتھیوں کی لوٹ مار نے دس برسوں میں قرض چار گنا بڑھا دیا۔

ان کا کہنا ہے کہ این آر او ون اس قوم کو بہت مہنگا پڑا، جس کے باعث ان 2 چور خاندانوں کی لوٹ مار نے 10 سال میں ملک کا قرض 4 گنا بڑھا دیا۔ 11 سو ارب روپے کی کرپشن کے کیسز کو استثنیٰ دیا جا رہا ہے جو دن دیہاڑے ڈا کا ہے۔

دوسری جانب پی ڈی ایم حکومت کی طرف سے سینٹورس مال کو سیل کیاگیا ،عمران خان کاالزام لگاتے ہوئے کہا کہ ایسی انتقامی کارروائیوں سے کشمیریوں کو بھی منفی پیغام دیا جاتا ہے،وزیر اعظم آزاد کشمیر نے کہا تھا کہ شہباز شریف نے کشمیریوں کی قربانی کا ذکر نہیں کیا ،سینٹورس وزیر اعظم آزاد کشمیر کی طرف سے شہباز شریف پر تنقید کی وجہ سے سیل کیا گیا، ایسے لگتا ہے کہ 8ماہ سے ملک میں جنگل کا قانون ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں