ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

رانا ثناء اللہ کہتے ہیں ہر صورت اسمبلیاں بچانے کی کوشش کرینگے ، اسد عمر

راولپنڈی:پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل اسد عمر نے کہا ہے کہ اسمبلیاں توڑنے سے متعلق آج زمان پارک میں اجلاس ہے، جس میں عمران خان فیصلہ کریں گے۔

 لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ میں سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ اسمبلیاں توڑ کر ہم کوئی سیاسی غلطی نہیں کر رہے، پی ٹی آئی عوامی جماعت ہے اور انہی میں جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم اسمبلیاں توڑ کر میدان خالی نہیں بلکہ خود اتر رہے ہیں، اسمبلیاں توڑنے کے اعلان پر حکومت ڈگمگا گئی، رانا ثناء اللہ کہتے ہیں ہر صورت اسمبلیاں بچانے کی کوشش کریں گے۔

اسد عمر نے کہا کہ موجودہ حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہے، روس سے تیل درآمد کرنے میں انہوں نے دیر کر دی ، نالائق حکومت نے 8 ماہ ضائع کئے ہیں۔


انہوں نے کہا کہ میں نے عدلیہ کے بارے میں ایسی بات نہیں کی اور نہ کسی کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں