ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

 ملتان میں پکڑو انہیں اور سیریز میں واپس آؤ، رمیز راجاکی ٹیم سے گفتگو

راولپنڈی :چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ رمیز راجا نے پہلے ٹیسٹ میں شکست کے بعد قومی کھلاڑیوں سے ملاقات کی اور ان کے بھرپور کم بیک کی حوصلہ افزائی کی، رمیز راجا نے قومی کرکٹرز سے کہا کہ انگلینڈ آپ کو ہوم گرائونڈ پر نہیں پکڑسکتا۔

جیتنے کی سوچ رکھو اور ملتان ٹیسٹ جیتو، ملتان میں پکڑو انہیں اور سیریز میں واپس آئو،رمیز راجا نے حارث رئوف سے انجری کے بارے میں بھی پوچھا،دوسری جانب وزیراعظم ہاوس اسلام آبادمیں وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیموں کے اعزاز میں تقریب ہوئی،تقریب سے خطاب میں رمیز راجا نے انگلش ٹیم کو پنڈی ٹیسٹ میں کامیابی پر مبارک باد دی۔

،انہوں نے کہا کہ انگلینڈ ٹیم کی اپروچ برینڈن مک کولم کے آنے سے تبدیل ہوئی، انگلش ٹیم کی جیت کا کریڈٹ کوچ کو جاتا ہے،پی سی بی چیئرمین نے مزید کہا کہ پاکستانی ٹیم انگلینڈ کا ملتان میں بھرپور مقابلہ کرے گی، دوسرے ٹیسٹ میں ایک نئی کرکٹ نظر آئے گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں