ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

یوکرین نے قحط زدہ افریقی ممالک کو اناج کی پہلی کھیپ بھیج دی

یوکرین نے ایک طویل عرصے سے قحط کے خلاف برسرپیکار مشرقی افریقہ کے ممالک کو اناج کی پہلی کھیپ بھیجنے کا اعلان کیا ہے۔

یوکرین کے ایڈیس ابابا سفارت خانے نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ اناج کا پہلا بحری جہاز جیبوٹی پہنچ گیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ اناج کی ترسیل اقوام متحدہ کے عالمی غذائی پروگرام سے ہٹ کر کی گئی ہے اور آئندہ ہفتے ایتھوپیا اور صومالیہ کو اناج بھیجا جائے گا۔

واضح رہے کہ یوکرین کے صدر ولادی میر زلنسکی نے کہا تھا کہ ہم غذائی مسائل کے شکار، ایتھوپیا، جنوبی سوڈان، صومالیہ، کانگو، کینیا اور یمن  جیسے، ممالک  کی مدد کریں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں