ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سرکاری اسپتالوں میں نجی میڈیکل اسٹورز کی بندش کے فیصلے کیخلاف درخواست

کراچی:سندھ ہائی کورٹ نے سرکاری اسپتالوں میں قائم پرائیوٹ میڈیکل اسٹور ختم کرنے سے متعلق ایل ایچ وائی ڈبلیو میڈیکل اسٹورز کی درخواست پر ایڈمنسٹریٹر کراچی، سئنیر ڈائریکٹر کے ایم سی میڈیکل ہیلتھ سروسز اور کراچی انسٹیٹیوٹ آف ہارٹ ڈیزیز ایگزیکٹو ڈائریکٹر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔

سندھ ہائیکورٹ میں سرکاری اسپتالوں میں قائم پرائیوٹ میڈیکل اسٹور ختم کرنے سے متعلق ایل ایچ وائی ڈبلیو میڈیکل اسٹورز کی درخواست کی سماعت ہوئی، درخواستگزار کے وکیل خلجی بلال عزیز ایڈوکیٹ نے موقف دیا کہ کراچی انسٹیٹیوٹ آف ہارٹ ڈیزیز بلاک 16 میں نجی میڈیکل اسٹور ہے۔

محکمہ صحت کی جانب سے جنرل آرڈر جاری کیا گیا، سندھ بھر کے پرائیوٹ میڈیکل اسٹورز ختم کرنے کا کہا گیا، انسپکٹر ہیلتھ اور دیگر کو پرائیوٹ میڈیکل اسٹورز کے خلاف کارروائی کی ہدایت دی گئی، سپریم کورٹ نے محکمہ صحت کا متعلقہ نوٹیفکیشن معطل کردیا۔

سپریم کورٹ کا عبوری فیصلہ ابھی بھی فعال ہے، سندھ ہائیکورٹ کے پرانے فیصلے کو بنیاد بنا کر میڈیکل اسٹور خالی کروایا جا رہا ہے، عدالت نے ایڈمنسٹریٹر کراچی، سئنیر ڈائریکٹر کے ایم سی میڈیکل ہیلتھ سروسز اور کراچی انسٹیٹیوٹ آف ہارٹ ڈیزیز ایگزیکٹو ڈائریکٹر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں