ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عمران خان پنجاب اور کے پی کے کی حکومت نہیں چھوڑیں گے، شرجیل میمن

کراچی: صوبائی وزیر اطلاعات اور ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ عمران خان کو مفتا لگا ہوا ہے،  جب سے ان کی پنجاب میں حکومت بنی ہے، بنی گالا ویران ہو گیا ہے۔

شرجیل  میمن نے کہاکہ  عمران خان نے پنجاب میں ڈیرے ڈالے ہوئے ہیں ، زمان پارک کا کھانا بھی پنجاب کے وزیر اعلی ہاس  سے آتا ہے ، عمران خان آخری دم تک حکومت نہیں چھوڑیں گے۔

  انہوں نے کہا کہ ان کی ذاتی   را ئے ہے کہ عمران خان پنجاب اور خیبرپختونخوا کی اسمبلیاں نہیں توڑیں گے ۔ گوگیوں کے کہنے پر پنجاب کابینہ میں 15 ، 15 روز کے لئے وزرا اٹھائے جا رہے ہیں تاکہ وہ اپنے ٹارگٹ پورے کر سکیں۔

صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ  یہ بات سمجھ سے بالاتر ہے کہ ایک طرف اسمبلیاں ختم کرنا چاہتے ہیں تو دوسری جانب کابینہ میں توسیع کی جا رہی ہے، عدم اعتماد کی تحریک کے دوران عمران خان اپنی حکومت بچانے کے لیے تمام حربے استعمال کئے۔ کبھی قومی اسمبلی کی بجلی بند کر دیتے تھے ۔یہ صاحب آخری نو گھنٹوں میں ہر حد تک چلے گئے ۔

انہوں نے کہاکہ غیر قانونی طور پر قومی اسمبلی تک توڑ دی ۔ اس وجہ سے عمران خان ایسا کوئی کام نہیں کریں گے ، جس سے ان کا مفتا بند ہوجائے، عمران خان نے ملک کو ناقابلِ تلافی نقصان پہنچایا ہے ۔ اس وقت ملک میں مہنگائی کا طوفان برپا ہے۔  عوام معاشی صورتحال سے سخت پریشان ہیں۔ اس صورتحال کی تمام تر  ذمہ داری عمران خان پر عائد ہوتی ہے ۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں